جدید بحری خطرات کا سامنا ‘جارح دشمن جنگی استعداد میں مسلسل اضافہ کررہا: امیرالبحر 

May 28, 2022


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان نیوی سٹاف کورس کے51ویں کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 98افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں جن میں سے57 کا تعلق پاک بحریہ، 04آرمی اور 05 کا پاک فضائیہ سے ہے جبکہ32 افسران کا تعلق دوست ممالک بشمول آذر بائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، اردن، ملیشیا، میانمار، نائیجیریا، سعودی عرب، سری لنکا، سوڈان اور یمن سے ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیرالبحر نے کہا خطے کے متغیر جیو سٹریٹیجک ماحول میں چوکنا رہنا اور آپریشنل تیاری قائم رکھنا جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے ناگزیر ہے۔ امیرالبحر نے کہا کہ پاکستان کو جدید بحری خطرات کا سامنا ہے کیونکہ ہمارا جارحِ دشمن روایتی جنگی استعداد میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔  پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ پرامن اور ہم آہنگ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ 

مزیدخبریں