افغانستان کی سابق خاتون جج  کیلئے انسانی حقوق کا بین الاقوامی ایوارڈ 


لندن (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کی سابق خاتون جج کو انسانی حقوق کا بین الاقوامی لینٹوس ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔ 48 سالہ فوزیہ امینی لندن کے ہوٹل میں قیام پذیر ہیں اور افغان خواتین کیلئے آواز اٹھا رہی ہیں۔ فوزیہ امینی نے پچھلے برس طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد ملک چھوڑ دیا تھا۔ وہ سابقہ افغان حکومت میں خواتین کے شعبہ قانون کی سربراہ رہ چکی ہیں۔ فوزیہ امینی نے سپریم کورٹ کی سینئر جج کے فرائض انجام دیئے ہیں اور خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق قائم کی گئی ایک عدالت کی سربراہ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق فوزیہ امینی ان تین افغان خواتین میں سے ہیں جنہوں نے اس سال کا لینٹوس ایوارڈ جیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن