چنن پیر میں 42 بستروں پر مشتمل کیمپ لگا دیا گیا، آبی ذخائر بھرنے کے ساتھ 70دیہات کو 3 لاکھ لٹر پانی فراہم


بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بہاولپور کور نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر چولستان کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کو طبی اور امدادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ بہاولپور کور کی جانب سے چنن پیر میں 42 بستروں کی گنجائش والے ہیٹ سٹروک سنٹر کو مربوط کرتے ہوئے مفت طبی اور خشک سالی سے نجات کا کیمپ لگایا گیا ہے۔ مقامی طور پر بنائے گئے آبی ذخائر کو بھرنے کے ساتھ 70x دیہاتوں کو 300,000 لیٹر سے زیادہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے۔ 5000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے چنن پیر میں فری میڈیکل اینڈ ڈراؤٹ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں آرمی افسران اور کمشنر بہاولپور کی جانب سے امدادی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...