یاسین ملک کی سزا کے جواب میں کلبھوشن کو پھانسی دی جائے: عبدالخبیر

May 28, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم اجتماع سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات اور سزا کی پر زور شدید مذمت کرتے ہیں، یاسین ملک کی سزا کے جواب میں پاکستان کلبھوشن کو سر عام پھانسی پر لٹکائے، یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کریں، حکومت پاکستان عالمی فورم پر اس سزا کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے، یاسین ملک پر بھارت کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات اور سزا پر عالمی برادری اقوام متحدہ فوری نوٹس لے، مولانا آزاد نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اور ہماری حکومت، افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے، مودی اپنی بدمعاشی سے باز آ جائے اس ظلم کو بند کرے۔

مزیدخبریں