کینیڈا، منکی پاکس کے مزید 10 کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 26ہوگئی 

May 28, 2022

اوٹاوا (اے پی پی)کینیڈا میں منکی پاکس کے مزید 10کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کینیڈا میں کیسز کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی  ۔ چینی خبر رساں ادارے نے کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی (پی ایچ اے سی) کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈا میں منکی پاکس کے مزید 10 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ پی ایچ اے سی نے ایک بیان میں کہا کہ کیوبیک میں پہلے رپورٹ ہونے والے 16 تصدیق شدہ کیسوں کے علاوہ اب کینیڈا میں 26  تصدیق شدہ کیسز ہیں، منکی پاکس کی تعداد کینیڈا کے صوبہ کیوبیک میں 25  اور اونٹاریو میں ایک ہے مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے ۔حکام نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید کیسز رپورٹ ہونے کا امکان ہے ۔ پی ایچ اے سی کی نیشنل مائیکروبائیولوجی لیبارٹری متعدد دائرہ اختیار سے تصدیقی جانچ کے لیے نمونے حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں دنیا بھر کے 20  سے زیادہ ممالک میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔یہ وائرس عام طور پر وسطی اور مغربی افریقا کے جنگلات  میں ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ منکی پاکس ایک سلویٹک زونوسس ہے جو انسانوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے اور یہ بیماری عام طور پر وسطی اور مغربی افریقا کے جنگلات  میں ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ منکی پاکس وائرس کا تعلق آرتھوپوکس وائرس فیملی سے ہے۔ برطانو ی حکام کے مطابق وائرس سے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر ہم جنس پرست ہیں۔
منکی پاکس وائرس

مزیدخبریں