بنکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی 208  فیصد بڑھ گئی 

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال میں بنکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی  میں 208 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جاری ما لی سال میں 10 کے دوران یکم جولائی 2021  ء تا 6  مئی 2022  کے دوران بنکوں کی جانب سے نجی شعبہ  قرضوں  کا حجم 1.296 کھرب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نجی شعبہ  کو 421 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں 10 ماہ اور 6 دنوں  کے دوران بنکوں کی جانب سے شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 875 ارب روپے یعنی 207.83 فیصد کانمایاں  اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ 
بنک/ قرضے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...