اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کی افغانستان میں حالیہ دھماکوں کی مذمت

اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شمالی شہر مزار شریف میں ہونے والے حالیہ دھماکوں  کی مذمت کی ہے، جن میں متعدد شہری جاں بحق ہوگئے تھے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل نے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ،افسوس  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے کہا  کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں اور ان کے مال و متاع  بشمول مساجد کے خلاف حملے سخت ممنوعہ عمل ہیں۔ ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے جاری  بیان میں کہاکہ سیکرٹری جنرل نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ دارالحکومت کابل اور مزار شریف میں ہونے والے چار دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ32   زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ سیکرٹری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...