اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا،بجلی ٹیرف میں اضافہ بیس ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت ہوئی ہے،آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری فروخت کی تجویز دیدی،بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویزدی گئی ہے،بجلی کی سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے نیپرا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا،زرائع کے مطابق سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نجکاری کا بھی دباو ہے،ذرائع نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال2022-23میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا،بجلی ٹیرف میں اضافہ بیس ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا،بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گاجومرحلہ وار صارفین پر بڑھایا جائے گا۔