میزائل تجربات‘ شمالی کوریا کیخلاف پابندیاں‘ روس‘ چین نے قرارداد ویٹو کر دی

اقوام متحدہ (اے پی پی):چین اور روس نے میزائل تجربات پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں امریکا کی زیر قیادت پیش کی جانے والی قرارداد کو ویٹوکر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق قرارداد کی حمایت میں 13ووٹ پڑے جبکہ چین اور روس نے اس کی مخالفت کی۔ اقوام متحدہ مین چین کے سفیر ژانگ جون نے کہا کہ امریکا کو تصویر کا صرف  ایک رخ  دیکھ کر پابندیاں عائد نہیں  کرنی چاہیئں بلکہ اسے سیاسی حل کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں کشیدگی اور سنگین انسانی صورتحال کا باعث بنیں گی۔ چینی سفیر نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ امریکا جنگ کے شعلوں کو ہوا دے کر قرارداد کو ناکام بنانا چاہتا تھا جو امریکا کی چین پر دبائو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل معاملہ یہ ہے کہ امریکا  جزیرہ نما کوریا کے مسئلے  کو اپنی نام نہاد انڈو پیسیفک حکمت عملی کی بساط پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر روسی سفیر ویسلے نیبنزیا نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ شمالی کوریا کی جانب  سے مخاصمانہ سرگرمیوں کو روکنے کی اپیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے امریکی اور دیگر مغربی ساتھی  سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم  ہو گئے ہیں  اور ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس نئی پابندیاں لگانے کے علاوہ بحرانی حالات سے نمٹنے کا کوئی جواب نہیں ہے۔
قرارداد ویٹو

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...