مواقع اور مارکیٹس: دنیا کو چین کیساتھ کاروبار کرنے کی ضرورت ،وزیر اعظم سنگاپور


سنگاپورسٹی (اے پی پی)سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے کہا ہے کہ مواقع اور مارکیٹیں چین میں ہیں، اس لئے دنیا کو چین کے ساتھ کاروبار کرنے کی ضرورت ہے ،چین کی جانب سے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق جاپانی اخبار کیساتھ ایک انٹرویو میں لی سین لونگ نے کہاکہ عالمی معیشت میں چین کا حصہ بڑھ گیا ہے اور چین کے ساتھ زیادہ تجارت معمول کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ اور عالمی ترقی کے اقدامات کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایشیا پیسیفک خطے کے معاملات میں ہمیشہ شامل رہا ہے،سنگاپور ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کیساتھ چین کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ تقریباََ تمام ایشیائی معیشتوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے تعاون، تجارت اور خوشحالی کے مواقع پیدا کیے ،بہت سے ممالک چین کی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور چین کیساتھ مزید تجارتی تبادلے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنگاپور اس سال ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ معاہدے کا صدر ملک ہے،تمام معیشتیں جو اس معاہدہ کے اعلی معیارات پر پورا اترتی ہیں، اس میں شامل ہو سکتی ہیں ،سنگاپور چین کی شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...