ریاض (اے پی پی)سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ وسائل کو نقصان پہنچانے ، توڑ پھوڑ کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 2برس قید کی سزا ہوگی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹرپرجاری بیان میں کہا ہے کہ وسائل کی توڑ پھوڑ ، نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا یا ایسا کرنے والے کا ساتھ دینا قابل سزا جرم ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ جو شخص بھی اداروں کو کسی بھی طرح کا کوئی نقصان پہنچائے یا نقصان پہنچانے والے کا ساتھ دے تو اسے دو سال تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو گی۔
وسائل کو نقصان پہنچانے ، توڑ پھوڑ کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 2برس قید ہوگی
May 28, 2022