کامرس ڈویژن،سرمایہ کاری بورڈ کیلئے   56کروڑ 13لاکھ روپے جاری

May 28, 2022


اسلام آباد (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 54 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کیلئے ایک ارب 12کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔اسی طرح وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرمایہ کاری بورڈ کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک  2کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 4کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

مزیدخبریں