قصور (اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار بہترین فصل کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عمل کریں۔ اچھی پیداوار کیلئے صرف منظورشدہ اقسام کی کاشت کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کھیت میں پنیری کاشت کرنے سے قبل دودفعہ ہل چلایاجائے اور پھر اسے پنیری بونے سے تین پہلے پانی سے بھر دیاجائے اور کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلایاوسہاگہ دیاجائے۔ دھان کے کھیت کو دسدس مرلے کے پلاٹوں میں تقسیم کرکے انگوری مارا ہوا بیج شام کے وقت بکھیر اجائے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں پانی کھڑا نہ ہوسکتا ہو وہاں خشک طریقے سے پنیری کاشت کی جائے۔
دھان کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ہدایات
May 28, 2022