آئی ایم ایف پروگرام ملک میں خوشحالی کی بجائے بدحالی لارہا ہے،خادم حسین

May 28, 2022


لاہور(این این آئی )تاجر رہنما خادم حسین نے پٹرولیم مصنوعات میں30روپے فی لیٹر اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس  سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھ جائیں گے اورفیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہو گی اس لیے پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ملک میں خوشحالی کی بجائے بدحالی لارہا ہے، شرائط پر عملدرآمد کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے جس سے ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ، صنعتی و تجارتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔اس لیے برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کرکے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کیے جائیںاورڈالر میں اضافہ روکا جائے۔ 

مزیدخبریں