پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد 

May 28, 2022


لاہور( این این آئی)تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، حالیہ اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان آئے گا  ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ 

مزیدخبریں