مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

May 28, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر)واپڈا کی جانب سے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں  تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 55000 اور اخراج 54200کیوسک،  دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی  آمد18500  اور اخراج18500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد29300 اور اخراج31500کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15000 اور اخراج   5900کیوسک  ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1398.00 ،ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ  ہے۔  منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح  1077.85 ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242 اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.129 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح639.20 ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649  اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.013 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزیدخبریں