باسمتی چاول: برآمدات 574 ملین ڈالر تک جا پہنچیں

May 28, 2022


اسلام آباد (اے پی پی)باسمتی چاول کی برآمدات کے حجم میں 22 فیصد اور وزن میں 24 فیصد اضافہ ہواہے۔  رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالرحیم جانو نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ  جولائی تا اپریل کے دوران باسمتی چاول کا برآمدی  حجم  574 ملین ڈالر تک بڑھا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال  کے اسی عرصہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے 470 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری ما لی سال کے پہلے 10 ماہ  میں باسمتی چاول کی برآمدات سے حاصل زرمبادلہ  میں 104 ملین ڈالر یعنی 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح باسمتی چاول کی  برآمدات  بالحاظ  وزن بھی24 فیصد   بڑھوتری  سے 5 لاکھ 8 ہزار 869 ٹن کے مقابلے میں 6 لاکھ 32 ہزار  407  ٹن تک بڑھ گئیں۔ مزید برآں چاولوں کی مجموعی قومی برآمدات  بالحاظ وزن  27 فیصد  جبکہ بالحاظ  مالیت 17 فیصد بڑھی ہیں جبکہ متفرق   اقسام کے چاولوں کی برآمدات میں بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال میں بالحاظ مالیت 15 فیصد جبکہ  بالحاظ  وزن  27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں