پاکستان اورمشرقی ایشیا : دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا،سٹیٹ بنک

May 28, 2022


اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اورمشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی ایشیا کوبرآمدات میں 37 فیصد اوردرآمدات میں 35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین، جنوبی کوریا، جاپان اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 3.051 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.11 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.225 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر17.90 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے درآمدات پر13.19 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

مزیدخبریں