آئی جی اسلام آباد نے24 گھنٹے تھانے کھلے رکھنے کا حکم دے دیا    

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے24 گھنٹے تھانے کھلے رکھنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کو ایف آئی آر رجسٹریشن کی تمام تر سہولیات مہیا کی جائیںتھانوں میں کسی قسم کی کرپشن، جانبداری اور نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گاجو پولیس افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کی اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہوگی اورایسے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی آئی جی نے کہا کہ تفتیش کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے تمام سپروائزری افسران تفتیش کو خود مانیٹر کریں گے اگر کسی جگہ تفتیش میں دانستہ یا غیر دانستہ کوتاہی پائی گئی تو اس کے ذمہ دار سپروائزری افسران ہوں گے۔
 

ای پیپر دی نیشن