راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کمشنروچیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نورالاامین مینگل نے کہا ہے کہ جماعت نہم کے سالانہ امتحان کے انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزبورڈآفس میں اجلاس کے دوران کیااجلاس میں سینئر ممبر سپیشل کمیٹی پروفیسر غلام محمد جھگڑ، ممبر سپیشل کمیٹی پروفیسر لیاقت عباسی، سیکریٹری محمد عدنان خان اورکنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے شرکت کی، نورالامین مینگل نے کہا بورڈ کی طرف سے تعینات تمام امتحانی عملہ بشمول ریزیڈنٹ انسپکٹر،موبائل انسپکٹر، چیئرمین سکواڈ،سپیشل سکواڈ،سپرنٹنڈنٹ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیں۔
تاکہ شامل امتحان امیدواران دل جمعی سے امتحان دے سکیں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کسی امیدوار کے ساتھ کوئی زیادتی یا ناروا سلو ک نہ ہو میں روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکزکی رپورٹس لے رہا ہوں پروفیسر غلام محمد جھگڑنے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے خفیہ اداروں سے امتحانی مراکز کی رپورٹس لی جا رہی ہیں تمام پرچوں پر ہم نے خفیہ بار کوڈ لگا دیا ہے اگر کوئی کسی ناجائز ذرائع سے بو ٹی مافیا کا آلہ کار بنا تو اس کے خلاف سخت قانونی و تادیبی کاروائی کی جائے گی اور وہ شخص کسی رعایت کا مستحق نہ ہو گا کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز میں انسپکٹرز تعینات کر دیئے ہیں بورڈ کے اہلکاران و افسران کو بھی حساس امتحانی سنٹر ز پر نگرانی کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ جمع کروائیں گے۔
نہم کے امتحان میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، بورڈ چیئرمین
May 28, 2022