’’یوم تکبیر‘‘ آج قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا


  لاہور( این این آئی)پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24برس مکمل ہو گئے ۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان بھر میں’’یوم تکبیر ‘‘ ملی جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام ملک بھر میں خصوصی تقریبات ، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’’یوم تکبیر ‘‘کے نام سے منایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...