پٹرول سبسڈی میں کمی ، ڈالر اڑھائی ، سونا 2100روپے تولہ سستا


کراچی (کامرس رپورٹر+
نوائے وقت رپورٹ) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی میں جزوی کمی کا اثر روپے کی قدر میں اضافے کی صورت میں نظر آیا ہے۔  اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 2.50 روپے سستا ہوکر 201 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انٹربینک میں ڈالر 2.25 روپے سستا ہونے کے بعد 199.76 روپے کا ہوگیا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر بڑھ کر 1860 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔کراچی سے کامرس رپورٹر کے مطابق  جمعہ کو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  بھی تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس 42500پوائنٹس سے بڑھ کر 42800 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...