مقد مہ قتل، عدالت نے 2ملزموں  کو شک کا فائدہ دے کربری کر دیا

May 28, 2022

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبر نے قتل کے مقدمے میں دوملزموں کو شک کا فائدہ دے کربری کر دیا ملزموں سفیر احدم عرف حاجی اور محمد سجاول کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے 13دسمبر 2019ء کو مدعیہ ریاض بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے فائرنگ کرکے شاہد ظفر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزموں کو شک ک افائدہ دے کر بری کردیا۔

مزیدخبریں