ڈسکہ ، سیا لکوٹ کا دورہ، پٹرول کی قیمت بڑ ھانے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا: حمزہ شہباز 


سیالکوٹ+ ڈسکہ+ ستراہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ہر روز نکلوں گا۔ کالیں دینے کا معاملہ وہ جانیں‘ ہم عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں۔ حمزہ شہباز نے ڈسکہ کے نواحی گاؤں گجر کلہ میں اٹک پولیس وین حادثہ میں شہید کانسٹیبل محمد جاوید کے گھر جاکر بیوہ‘ بچوں اور بھائیوں سے ملاقات کی۔ لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  اور شہید محمد جاوید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ حمزہ شہباز نے شہید کی بیٹی اور بیٹوں  سے شفقت کا اظہار اور شہید کانسٹیبل محمد جاوید کے بیٹوں کو گلے لگایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے کانسٹیبل محمد جاوید کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حکومت شہید کانسٹیبل محمد جاوید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کانسٹیبل جاوید کے اہلخانہ کو دیکھ کر دل رنجیدہ ہے وزیراعلیٰ  نہیں بلکہ باپ کی حیثیت سے بچوں  کے سر پر ہاتھ رکھنے آیا ہوں  پی ٹی آئی نے مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہر طرح کے حربے اپنائے گئے حملے کئے گئے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہوں نے وہی کیا جو 126 دن کے دھرنوں میں کیا گیا۔  عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے صوبے میں گورنر اور کابینہ نہیں ہے۔ پٹرول میں 30 روپے اضافہ ہمارے دل پر بھی بوجھ ہے۔ عوام کا احساس ہے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا۔ عوام کی آسانی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔عوام کو آٹا 160 روپے کمی کے ساتھ بیچ رہے ہیں۔گھی اور چینی کے نرخ میں بھی کمی لائیں گے۔عوام کی مشکل زندگی کو آسان بنانا چاہتے ہیں۔ڈسکہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے جامع پیکیج دیں گے۔  وزیراعلی نے سیالکوٹ میں گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سیالکوٹ کا وزٹ شیڈول تھا لیکن ڈرائیور کو گاڑی سردار بیگم ہسپتال لے جانے کی ہدایت کی اور ہسپتال پہنچ کر مختلف وارڈز کامعائنہ کیا۔ مریضوں اور تیمارداروں سے طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا میں دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑا ہوں اور پوری کوشش کروں گا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائوں۔  دریں اثنا وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کئی برس سے زیر تکمیل شہاب پورہ اوورہیڈ برج کے منصوبے کا دورہ کیا۔ سیالکوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں  گئے ٰحمزہ شہباز نے کہا کہ شہاب پورہ پل کا منصوبہ بھی گزشتہ حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھا۔شہاب پورہ اوورہیڈ برج کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کی ٹائم لائن بنائی جائے۔ سیالکوٹ میں سیوریج نظام درست کرنے کے لئے جامع پلاننگ کی جائے۔  پسرور اور ڈسکہ روڈز پر تعمیر ومرمت کام شروع کرائیں گے۔جو حال یہ ملک اور صوبے کا کر چکے ہیں، اسے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ  پولیس‘ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے غیر معمولی حالات میں ڈلیور کیا صورتحال ایک امتحان تھی آپ سب نے مشاورت سے فیصلے کئے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترے ہماری نیت نیک تھی اس لئے اللہ تعالیٰ نے بھی ہماری مدد کی۔  حمزہ شہباز کا کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور بلاامتیاز کارروائی  کا حکم دیا حمزہ شہباز نے نارووال میں 20 سالہ لڑکی کے قتل بھی نوٹس لینا ہے اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرکے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...