راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان سنی تحریک شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ طاہراقبال چشتی نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ مسترد کرتے ہیں،کل تک مہنگائی مکاؤ مارچ کرنیوالے آج خود عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، اِن خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزجامعہ رحمانیہ غوثیہ مہریہ ترنول پرضلع راولپنڈی کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ضلعی صدر علامہ عمران نظامی،اراکین علماء بورڈ علامہ پیر غلام مرتضیٰ شاکر،علامہ مفتی ارشدالقادری، علامہ قاضی خضر محمود چشتی،علامہ شبیر حسین ہاشمی،آصف محمود عطاری،تحصیل صدور و اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکمرانوں کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں۔
،آئی ایم ایف کی ایماء پر ملک چلایا گیاتو عوام کاجینامحال ہو جائے گا،ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچاناہے توحکومت فوری طور پر الیکشن کروانے کا اعلان کرے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، طاہراقبال چشتی
May 28, 2022