چک جلال دین میں پانی کی فراہمی کامسئلہ شدت اختیار کرگیا، ساجد محمود

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین یوسی89 چک جلال دین چوہدری ساجد محمودنے کہا ہے کہ واساحکام کی نااہلی،ہٹ دھرمی کیوجہ سے چک جلال دین میں شدید گرمی میں پانی کی فراہمی کامسئلہ شدت اختیار کرگیا،ٹیوب ویل کی خراب موٹرکامسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا،سوموار 30مئی کو واسادفترلیاقت باغ کے سامنے اہلیان یوسی چک جلال دین کے ہمراہ بھرپوراحتجاج کیا جائے گا،چوہدری نثارعلی خان کاکارکن ہوں علاقے کی عوام کو مشکلات میں نہیں چھوڑسکتا۔
،ہرحال میں پانی کامسئلہ حل کرائینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں معززین علاقہ کی ایک ہنگامی احتجاجی میٹنگ کے دوران کیا،میٹنگ میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ واسا کاڈائریکٹرن لیگ کاورکربن چکا ہے چک جلال دین کے ٹیوب ویل کی موٹرکامسئلہ اوراکھاڑ پچھاڑ کامعاملہ حل نہیں کیا جارہا، سوموار30مئی کوواساکے دفترکے باہر اورمری روڈپر اہلیان چک جلال دین کے ہمراہ  بھرپور احتجاج کرینگے،مری روڈواساآفس کے باہراوریونین کونسل میں واساکیخلاف بینرزآویزاں کرینگے،ہم چوہدر ی نثارعلی خان کے کارکن ہیں عوام کے حقوق کیلئے ڈٹ کرکھڑے ہیںواساکا ڈائریکٹر توصیف ہوش کے ناخن لے، سرکاری ملازم بن کررہے نہیں تو سیٹ چھوڑ کر ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلے اعلی حکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اس کانوٹس لیں ہم عوام کے نمائندہ ہیں عوام کو ان کے حقوق دلاکررہینگے۔
 

ای پیپر دی نیشن