اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کی صدارت میں این ایل ایف کا اجلاس پٹرول اور آٹے دال، چینی، گھی سمیت روز مرہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مزمت کی شمس الرحمن سواتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو یاد دلایا کہ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ آپ مہنگائی مارچ میں دعوی کرتے تھے کہ ہم پٹرول 70روپے لیٹرآٹا 1200روپے من گھی دو سو روپے کلو اور چینی 50روپے کلو کر دیں گے کہاں گے تمہارے دعوے اور کہاں گئے تمہارے وعدے شمس الرحمن سواتی نے کہا یہ حکمران خود کو احتساب سے بچانے آئے تھے انہوں نے احتساب قوانین میں پارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی کرکے قوم کی لوٹی دولت کو معاف کرا لیا اپنی چوری کے تمام مقدمات ختم کردیئے اور عوام پر پٹرول بم گرا دیا کروڑوں غریب عوام، مزدوروں، کسانوں سے زندگی چھین کر بھوک کے ذریعے انہیں موت کے حوالے کردیا شمس الرحمن سواتی نے نے کہا کہ اب ان ظالموں کی مزمت اور ان کے خلاف محض احتجاج کافی نہیں اب 75سال سے غریب عوام، مزدوروں، کسانوں پر ظلم کرنے والے ان حکمرانوں کی اپنی ووٹ کی طاقت سے مرمت کی ضرورت عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اسلامی انقلاب بھرپا کرنے کے جماعت اسلامی کی اہل دیانتداری اور خدمت گار قیادت کا انتخاب کریں۔