اسلام آباد،(نا مہ نگار)الماتی نے بین الاقوامی "الفارابی،اقبال"فورم کی میزبانی کی جس کا اہتمام انٹرنیشنل ترکک اکیڈمی، الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی اور اسلامی تعاون تنظیم کی سائنسی اور تکنیکی تعاون کی وزارتی قائمہ کمیٹی (کامسٹیک)نے مشترکہ طور پر کیا۔ یہ دو روزہ فورم مئی 27-26 کو قازقستان کے شہر الماتی میں منعقد ہوا۔فورم کا آغاز بین الاقوامی ترکک اکیڈمی کے صدر، کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی کے چیئرمین، اور نائب وزیر تعلیم و سائنس، کے خطبات سے کیا۔یہ فورم آف لائن اور آن لائن دونوں طرح منعقد ہوا، جس میں ترکک ممالک اور او آئی سی کے رکن ممالک کے اسکالرز، دانشوروں ، سفارتی اور پارلیمانی ارکان، اور ماہرین نے شرکت کی۔ ان سیشنز میں آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ترکی، پاکستان، برطانیہ، روس، تاجکستان اور او آئی سی کے رکن ممالک کے نامور سائنسدانوں اور ماہرین نے شرکت کی اور تحقیقی موضوعات پر مقالے پیش کیے۔واضح رہے کہ 2020میں کامسٹیک نے اسلام آباد میں الفارابی فورم کا بڑے پیمانے پر انعقاد کیاتھا۔ اس فورم کے دوران کیے گئے معاہدے کے مطابق اور قازقستان کے صدر قاسم زومارت توکایف کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق "الفارابی-اقبال" فورم کا اہتمام کیا گیا ہے۔
الماتی کے زیر اہتمام بین الاقوامی ’’الفارابی،اقبال‘‘فورم کی میزبانی c
May 28, 2022