اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 32 اضلاع میںپولنگ 29 مئی 2022 کو ہو رہی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق27 مئی کو رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطا بق رات 12 بجے کے بعد کوئی امیدوار اپنے حلقہ میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتا بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا ہے کہ بلوچستان پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے ۔ الیکشن کمیشن تمام پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کے بے خوف وخطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن آ ف پاکستان اسلام آبادسیکرٹریٹ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کی سربراہی میں بلوچستان لوکل گورنمنٹ الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ آن لائن اجلاس میں بلوچستان کے 32 ضلعوں میں ہونے والے الیکشن کے انتظامی اور سکیورٹی حالات کی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔بلو چستان بلد یا تی الیکشن کے پہلے مر حلے کیلئے پو لنگ 29مئی اتوار کو ہو رہیہے۔ اجلاس کے شرکاء میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی ، آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین جمالی ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی جی عمر شاہداور قانون نافذکرنے والے ادارے موجود رہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ 32ضلعوں میں 5226 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جس میں تقریباً 2000 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 1917 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔