وفاقی وزیر مواصلات بھلوال سے سرگودھا  35 کلو میٹر سڑک کی خستہ حالی کا نوٹس لیں 


پنجاب کے مشہور کاروباری مرکز تحصیل بھلوال سے سرگودھا جانیوالی 35 کلو میٹر سڑک طویل عرصہ سے خستہ حالی کا شکار ہے ،سڑک کی تعمیر نو یا مرمت نہ ہو نے کی بنا پر سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے ۔بھلوال سے سرگودھا اور دیگر شہروں میں جانیوالے مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے ۔ایک گھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں ہوتا ہے ۔سڑک پر روزانہ سینکڑوں مسافر اور پرائیویٹ گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ مختلف زرعی اجناس اور دیگر اشیاء کی نقل و حمل کے لئے یہ اہم سڑک استعمال ہوتی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں حکومت اور منتخب ممبران اسمبلی نے سڑک کی تعمیر نو کے لئے کبھی اقدامات نہیں کئے ۔جس کے نتیجے میں مقامی مشکلات سے دوچار ہے ۔سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں آئے روز آبادی حادثات رونما ہورہے ہیں ۔کئی گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں ،ایمرجنسی کی صورت میں بھلوال سے سرگودھا مریضوں کی منتقلی میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں اور مریض بر وقت ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ دیتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ بھلوال سے سرگودھا جانیوالی اہم سڑک کی تعمیر نو کے لئے فوری احکامات جاری کئے جا تے ہیں اور دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کیا جائے ۔( ترجمان  سماجی ، کاروباری اور تعلیمی حلقے) 

ای پیپر دی نیشن