ملتان(نمائندہ نوائے وقت )مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈی نیٹر جماعت اسلامی پاکستان حسان اخوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پی پی ن لیگ ایک ہی خاندان کے افراد ہے جن کا ایجنڈہ آئی ایم ایف اور بیرونی آقاؤں کی غلامی ہے تینوں جماعتوں نے ملک کو نقصان اور قومی عزت و غیرت کو نقصان پہنچایا اب ان اشرافیہ کو نقصان پہنچانے کا وقت آگیا ہے یہ ڈکٹیشن امریکہ سے لیتے ہیں اور حکمرانی پاکستان میں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں نے قوم سے دو وقت کا نوالہ چھینا جینا مشکل کیا اب قوم کو بیدار ہونا ہوگا ان بہروپیوں کو پہچاننا ہوگا قوم کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے علاوہ کسی پاس نہیں۔آج ہفتہ کوکچہری چوک پر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی کریں گے۔
تینوں بڑی جماعتوں نے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا: حسان اخوانی
May 28, 2022