ملتان)خصوصی رپورٹر(شعبہ فزکس بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں بی ایس چار سالہ پروگرام کے طلباء نے اپنے بنائے ہوئے پراجیکٹس کی نمائش کی ہے جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کیا۔یہ
پراجیکٹس طلباء کی ڈگری مکمل کرنے کے لیے لازمی ہیں جو کہ وہ اپنے آخری آٹھویں سمسٹر میں خود بناتے ہیں وائس چانسلر نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پراجیکٹس میں خصوصی دلچسپی لی اور کہاکہ شعبہ فزکس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کی سربراہی میں ترقی کررہا ہے۔ اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹر مصباح الاسلام ، پروفیسر ڈاکٹر یونس ندیم ، ڈاکٹر عثمان عثمانی اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔
زکریا یونیورسٹی بی ایس فزکس کے طلباء کے پراجیکٹس کی نمائش ‘ وی سی نے افتتاح کیا
May 28, 2022