ملتان ( سماجی رپورٹر ) اسلامک سکالر مفتی عبدالستار حماد نے کہاہے کہ علما کا وجود کسی نعمت سے کم نہیں علما امت کے محسن اور انبیاء کرام کے وارث ہیں۔ الحاد لادینیت بے راہ روی کے راستے میں دور حاضر میں علما کرام رکاوٹ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہو ٹل میں تحریک قرآن کریم و اْسوہ حسنہ ملتان کے زیر اہتمام علما ء کرام کی ا ہمیت وکردارکے موضع پر منعقدہ تربیتی و اصلاحی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی عبدالستار حماد کا کہنا تھا کہ دور فتن میں مشترکات کے ذریعے وحدت اور محبت کا درس دینے والے علما ہی ہیں جو فرقہ واریت کے خاتمے کی بات کررہے ہیں علما نے ہمہ قسمی فتنوں کی سرکوبی کی ۔ علمی خیانت کرنے والے مختلف روپ دھار کر بگاڑ پیدا کرنے والوں کا ہمیشہ علما نے ہی قلعہ قمع کیا ہے۔اس موقع پر محمد امین چوہدری سابق کمشنر،چوہدی عبدالحنان نے خطاب جبکہ قاری ہدایت اللہ رحمانی نے تلاوت کی۔