ٹبہ سلطانپو (جنرل رپورٹر) ایک سروے میں (ق)لیگی رہنمانواب محمد امین خان خاکوانی، چوہدری مزمل حسین وڑائچ،پی ٹی آئی کے نواب احسن خان خاکوانی،مبشرخان سگو،نواب نعیم اللہ خان ترین،سردارنصراللہ خان پاندہ اورنواب عمر فاروق خان پاندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آ ئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک کر ایک بارپھرثابت کردیاہے کہ موجودہ حکومت کو ملک وقوم سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30روپے فی لیٹر کے حساب سے بڑھاکرعوام کومزیدمہنگائی کی چکی میں پیسنے کے لئے چھوڑدیاگیاہے انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پرسراپااحتجاج ہیں اور امپورٹڈ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپرقیمتوں میں کمی کرکے عوام کوریلیف دے۔