لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سابق اولمپئن رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔سابق اولمپئن رشید الحسن کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ بھی فوری طور پر عہدے چھوڑ دے، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف فوری طور اس بات کا نوٹس لیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہوا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے ٹائٹل اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔