ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر دکھ ‘سب کھلاڑی افسردہ : خواجہ جنید


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجرخواجہ جنید نے کہاہے کہ ہاکی ورلڈکپ سے باہر ہونے کا بہت دکھ ہے، پوری قوم کی طرح سب کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں، اچھی ہاکی کھیلنے کے بعد دو گول مسترد ہونے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میچ کے دوران جن کھلاڑیوں کی غلطیوں سے یہ دو گول مسترد ہوئے، ان کی سرزنش کرنے کیساتھ سمجھایا بھی گیا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی ایک چھوٹی سے کوتاہی سے کتنا نقصان پوری ٹیم کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ منیجر کی ذمہ داری میدان سے باہر ہوتی ہے، گراؤنڈ میں کس کھلاڑی کو کب اِن اور آئوٹ کرنا ہے، میچ کے اندر کیا ہو رہا ہے، یہ دیکھنا ہیڈکوچ کا کام ہے۔ ہائی پریشر میچ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی کا واقعہ پہلی دفعہ نہیں ہوا، اسی ایشیا کپ میں ملائیشیا اور کوریا کے درمیان میچ میں بھی یہ واقعہ پیش آیا تھا۔  بدقسمتی سے ہمیں بھی کھلاڑیوں کی اس سنگین کوتاہی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ دوسرا گول مسترد ہونے کی وجہ رانا وحید کا وہ فاول تھا جس کی سٹک گول کیپر کے پیڈز پر اس وقت جا لگی جب عمر بھٹہ گیند کو جال میں پھینک رہے تھے۔بھارت کے خلاف 14 ور جاپان کے خلاف 18 بار اٹیک کیے گئے لیکن صرف تین گول ہی کرسکے، مسنگ کا ایشو ہمارا سب سے بڑا مسئلہ نظر آیا ہے، اس خامی کو جتنی جلد دور کرلیں گے اتنا ہی ہمارے لئے بہتر ہوگا۔ ہاکی ورلڈکپ سے باہر ہونے کا بہت دکھ ہے، پوری قوم کی طرح سب کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...