ناقص حکومتی پالیسیاں‘ مہنگائی کا طوفان غریبوں کو نگلنے لگا  

میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) تیل کی بڑھتی قیمتیں اور حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا طوفان شہریوں کو نگلنے لگا،، آٹا، چینی، گھی، دالیں، مصالحہ جات اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی نے شہریوں کو زندہ درگور کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معیشت کی بہتری پر توجہ نہ دینے کیوجہ سے شہری مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،وزرا کی زیادہ توجہ اپنے محکموں کی بجائے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مرکوز ہے تحصیل  بھر میں مہنگائی کے باعث غریب شہریوں کے لئے 2وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہو چکا ہے۔
ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود حکومت اپنی سمت کا تاحال تعین نہیں کر سکی جس کی وجہ سے شہریوں کے لئے ہر گزرتے دن کیساتھ پریشانیوں میں اضافہ ہو رہاہے۔شہریوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن