کراچی (نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈھٹائی سے پرتشدد مارچ کو پرامن بتارہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کے بیان پر ردعمل میں سید ناصر شاہ نے کہا کہ حیرت ہے عمران خان کس ڈھٹائی سے پرتشدد، جلاو گھراو والے مارچ کو پرامن بتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھلے عمران خان 6 دن بعد ایک اور ناکام مارچ کرکے دیکھیں اپنی مقبولیت کا ان کو لگ پتہ جائیگا۔صوبائی وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ عمران کس ڈھٹائی سے بتا رہے ہیں کہ اپنا مارچ اداروں میں نفرتیں بڑھنے کے خوف سے ختم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پٹرول کی قیمت بڑھانے پر تنقید اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو نشانہ بنارہے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے استفسار کیا کہ آئی ایم ایف اتنا ہی برا ہے تو عمران خان ان کے پاس کیوں گئے اور سخت شرائط کیو قبول کیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران کے وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی حکومت کو آتے ہی پٹرول کی قیمت بڑھانی چاہیے تھی۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ عمران خان ہی ہے، جس نے اداروں کے خلاف زبان درازی کی اور نفرتوں کا بیج بویا۔
بھلے عمران خان 6 دن بعد ایک اور ناکام مارچ کرکے دیکھیں اپنی مقبولیت کا ان کو لگ پتہ جائیگا،وزیر بلدیات سندھ
May 28, 2022