اجنیانوالہ (نا مہ نگار ) ماہر تعلیم سید عابد حسین بخاری نے اسلامی ہیرو یاسین ملک کو سزا دینے کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ یاسین ملک کیخلاف عدالتی فیصلہ بہت بھیانک ہے انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے تھی ہمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ایک مو ثر پیغام عالمی اداروں کو دینا ہوگا ۔ بے گناہ یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کے جواب میں ثابت شدہ دہشتگرد کْلبھوشن کو پھانسی پر لٹکانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ حریت رہنمائوں پر جھوٹے الزامات لگا کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا: سید عابد حسین
May 28, 2022