کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) خریداری کیلئے آئی خاتون کو نوسر بازعورت نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹ لیا، طلائی زیورات‘ 20 ہزارروپے لوٹ کر فرار ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ محمود کی بہن جو لکڑ منڈی کی رہائشی ہے خریدوفروخت کی غرض سے بازار آئی ، واپسی پر مین بازار پل نہر پر نوسر باز خاتون نے جھانسہ دیکر گاڑی میں بٹھا لیا اور گاڑی میں پہلے سے موجود ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیا اور طلائی بالیاں، انگھوٹیاں اور چوڑیاں جبکہ 20روپے چھین لیے اور معین آباد سڑک پر پھینک دیا۔ مدعیہ کے بھائی نے تھانہ کوٹ رادھاکشن میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی۔