چوہدری کامران اولکھ تحریک لبیک پاکستان کے لیگل ایڈوائزر مقرر

May 28, 2022

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) وکلاء رہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ سابق ضلعی ٹیکنوکریٹ کو تحریک لبیک پاکستان کی قیادت نے ضلع گوجرانوالہ میں عدالتی کارروائی میں پارٹی موقف اور کارکنان کی قانونی معاونت کے لئے لیگل ایڈوائزر مقرر کیا ہے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اس موقع پر چوہدری محمد کامران اولکھ نے کہا تاجدار ختم نبوت کے عاشقوں کی خدمت میرے لئے سعادت کا باعث ہے انشااللہ تحریک لبیک پاکستان کی مکمل قانونی معاونت اور رہنمائی کریں گے۔
 

مزیدخبریں