بلجیم ڈریس ڈی بونڈنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا

May 28, 2022


 روم(آئی این پی)بلجیم کے سائیکل سوار ڈریس ڈی بونڈ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ 
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 18ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے بورگو والسوگانہ سے ٹریوسو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا152کلو میٹرپر محیط تھا۔30سالہ بیلجیم کے سائیکل سوار ڈریس ڈی بونڈ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ152 کلومیٹر کا فاصل3گھنٹے 21منٹ اور 21 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اطالوی سائیکلسٹ ایڈورڈو ایفینی نے دوسری جبکہ بیلجیم کے سائیکل سوار میگنس کورٹ نیلسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز نے ریس کے 14ویں مرحلے سے ہسپانوی سائیکل سوار جوان پیڈرو لوپیز سے گلابی جرسی چھین لی تھی جو تاحال برقرار ہے۔

مزیدخبریں