گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پنجاب رائو سردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سٹی پولیس آفیسرکیپٹن ( ر ) سید حماد عابد کے احکامات پر جامع مسجد مرکزی اہلحدیث قاری عبدالجبار والی میں میں کھلی کچہری ، ڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدارسنگھ میاں عبدالجبار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔موصوف نے مسجد میں کھلی کچہری کے دوران آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فردا فردا سنا اور انکا باریک بینی سے جائزہ لیا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی طرف سے درج ہونے والی شکایات پر جلد از جلد قانون کے مطابق کارروائی کی جا ئے۔آخر میں انہوں نے کہاکہ شہری اپنی جائز شکایات کے ازالہ اور داد رسی کیلئے بلا جھجک آ سکتے ہیں اور ان سے بالمشافہ مل سکتے ہیں ۔کمیونٹی کا فرض ہے کہ وہ اپنے گردونواح ہونیوالے جرائم، سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر پرکڑی نظر رکھیں اگر کوئی پولیس ملازم شہریوں سے بد اخلاق رویہ رکھے اور کار سرکار کی ادائیگی میں لیت و لعل سے کام لے تو فورا میرے نوٹس میں لایا جائے۔
گوجرانوالہ:سی پی اوکے حکم پر جامع مسجد اہلحدیث میں کھلی کچہری
May 28, 2022