کوئٹہ (بیورورپورٹ)صحیح مردم شماری کرانا ایک اہم قومی فریضہ ہے ، حکومت بلوچستان اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو تمام معاونت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کوئٹہ میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹیکس کے زیر اہتمام ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ مردم و خانہ شماری میں کوئی بھی بچہ نہ رہ جائے۔ ورکشاپ میں مقررین نے بلوچستان کے متعلقہ اداروں کے حکام کو ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انکے سوالات کے جوابات دیئے اس ورکشاپ کو بلوچستان کے ڈویژنل کمشنر و ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے حوالے سے ورکشاپ
May 28, 2022