کوئٹہ(بیورورپورٹ)سیکرٹری مواصلات و تعمیرا ت روشن علی شیخ نے کہا کہ محکمہ میں بھرتیوں کے عمل کو خالصتاً شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریکروٹمنٹ کمیٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کے تمام محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے ۔
محکمہ مواصلات وتعمیرات میں بھرتیوں کاعمل شفاف بنانے کی ہدایت
May 28, 2022