ہزار گنجی میں ٹیکس نادھندگان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت 

May 28, 2022

کوئٹہ (بیورورپورٹ)ڈی جی ایکسائز نارتھ بلوچستان محمد جہانگیر کاکڑ نے ہزار گنجی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف تجارتی مراکز اور عملیات کو معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لاگو پراپرٹی ٹیکس کی شرح وصولی نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے سرکاری خزانے کو خاطر خواہ آمدن کی ترسیل تعطل کا شکار ہے۔ ہزار گنجی میں چھوٹے بڑے چار ہزار سے زائد پراپرٹی یونٹس ہیں مگر سارے کے سارے  کئی سال  سے نادہندہ ہیں۔ تیس جون کے بعد نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں