کوئٹہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی قونصل جنرل ایران محسنی فردکی جانب سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان محبت اخوت بھائی چارے کے رشتوں میں ہمیشہ جڑے ہوئے ہیں۔اور دونوں ہمسایہ ملک سخت اور چیلنجنگ حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آرہے ہیں۔ اور حالیہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے ایران کے فائر فائٹر طیارہ کے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لینا دونوں ملکوں کے اعلیٰ تعلقات کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں تعینات ڈپٹی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران محسنی فرد نے پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی قونصل جنرل ایران نے کہا دونوں برادر ہمسایہ ملک کے اعلی حکام ہمیشہ خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ حکومت ایران اور ایرانی عوام کی طرف سے پاکستان کے اعلی حکام ، سیاسی جماعتوں اور عوام کے بہت سارے پرخلوص محبتوں بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ایران اور پاکستان اخوت کے رشتوں میں بندھے ہیں: محسنی فرد
May 28, 2022