جھل مگسی(نامہ نگار) ممتاز قبائلی و بی اے پی کے رہنما سید صفدر علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مگسی پینل بی اے پی کے اکثر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جو عوام کا پینل پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوابزادہ طارق خان مگسی کی سربراہی میں زیادہ تر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔