یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، جب پاکستان ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا تھا۔ پوری قوم کو ایٹمی طاقت ہونے پر فخر ہے۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باعث مسلم ا±مہ میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے، ایٹمی پروگرام کی بنیاد پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی،جس کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا۔ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے، جب پاکستان نے 28 مئی 1998 کو اس وقت کے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کئے تھے اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج خصوصاً ڈاکٹر عبد القدیر خان خراج تحسین کے لائق ہیں ۔ قومی یکجہتی ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج کی قابل ستائش خدمات کی بدولت پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت اور اس کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ، یوم تکبیر کا دن وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کی آزادی ، خودمختاری اور مستقبل کو محفوظ بنانے کاایک بڑا اہم دن ہے،وطن عزیز کے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام تر خدشات کے باوجود پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنا یا۔ عالمی دباﺅ کے باوجود سابق و زیر اعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، اب کسی دشمن میں جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، عالمی سطح پرمیاںمحمد نوازشریف کو بہت کہا گیا حتی کہ اسے کئی قسم کی لالچ بھی دی گئی کہ وہ ایٹمی دھماکے نہ کریں، لیکن انہوں نے ملکی دفاع اورعوامی خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس میں دہرائے نہیں کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ملک وقوم کے محسن ہیں، جنہوں نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سات ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا، بلکہ اس سے پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 24برس مکمل ہو گئے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان بھر میں”یوم تکبیر “ ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ۔سیاسی پارٹیاں خا ص کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام ملک بھر میں خصوصی تقریبات ، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کئے تھے‘ جس کے بعد اس دن کو ”یوم تکبیر “کے نام سے منایا جاتا ہے۔دوسری جانب اس حوالے سے لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں یوم تکبیر کی مناسبت سے مصوری کا مقابلہ جس کا عنوان ہے ( ڈے آف گریٹی ٹیوڈ)آج الحمراءآرٹ گیلری میں ہوگا۔نامور ادیب ،شاعر،ڈرامہ نویس اور ستارہ امتیاز امجد اسلام امجد مہمان خصوصی ہوں گے۔اس حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقارعلی زلفی نے نمائش کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون نے بریف کیا۔نمائش میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹ کو پچاس ہزا ر روپے،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو تیس ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو بیس ہزار روپے انعام دیئے جائیں گے۔اس مقابلے میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کا کا م آویزاں کیا جائے گا،مقابلے کا مقصد ایٹمی طاقت بننے کے سفر کو پینٹنگ کے ذریعے نئی نسل کو روشناس کروانا ہے۔
یہ امر حقیقی ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر ہماری پاک فوج ہمہ وقت چوکس و تیار ہے۔ پاکستان کو ایک جارح دشمن کا سامنا ہے جو اپنی روایتی جنگی استعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ اس میں دہرائے نہیں کہ 28مئی کو محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان و قومی ہیرو ڈاکٹر عبد القدیر خان خراج عقیدت پیش کرنے کے لائق ہیں۔اس دن کی مناسبت سے مرحوم قومی ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خیرات کا اہتمام کیا جائے، مرحوم کی قبر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے اور توپوں کی سلامی کا خصوصی اہتمام کیا جانا چاہیے۔اس سے محسنین روحیںخوش ہوں گی اور پاکستان حقیقی آزادی و ترقی کے خواب کے لئے تعبیر کا منتظر رہے گا ۔ ایٹم بم کی تیاری ڈاکٹر عبد القدیر خان کا عظیم سائنسی کارنامہ ہے‘ جس کا کریڈٹ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو جاتا ہے۔تاہم ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ تمام سیاسی قوتوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے کی غرض سے آگے آنا چاہیے۔ ایٹمی قوت کے حصول میں شامل سائنسدانوں اور مسلح افواج کی خدمات بھی لائق تحسین ہیں۔ پوری پاکستانی قوم کو ایٹمی قوت والے سائنسدانوں پر فخر ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے قومی قیادت کا غیر متزلزل عزم بھی قابل تعریف ہے۔
٭٭٭٭٭
یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن
May 28, 2022