ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کے علاقے قطیف کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے ہائیڈروجن سے چلنے والی ماحول دوست گاڑی کا معائنہ کیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ سعود بن نایف نے اس حوالے سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی بڑی کمپنیاں کاروں کی دنیا میں رونما ہونے والی نئی اوراہم تبدیلیوں کے ساتھ چل رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بہت اچھی ہے کہ وہ کمپنیاں مملکت میں بھی ماحول دوست گاڑیاں متعارف کرا رہی ہیں۔ یہاں اس قسم کی گاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔